۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
علامہ سید حسن رضا ہمدانی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے خواتین کے پردے کے متعلق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا: وزیر اعظم عمران خان کا یہ بیان خوش آئند ہے۔ اسلامی تعلیمات کی مخالفت کرنے والے گروہ اس بیان پر نالاں ہیں تاہم شریعت محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے پیروکار اس بیان پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے خواتین کے پردے کے متعلق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا یہ بیان خوش آئند ہے۔ اسلامی تعلیمات کی مخالفت کرنے والے گروہ اس بیان پر نالاں ہیں تاہم شریعت محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے پیروکار اس بیان پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ کسی بھی معاشرے کی ترقی و خوشحالی میں خواتین کا کردار مثالی ہوا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی و ثقافتی پردے کا لحاظ رکھتے ہوئے خواتین کو ہر شعبہ ہائے زندگی میں کارکردگی دکھانے کا بھرپور موقع فراہم ہونا چاہیئے۔ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا خواتین کیلئے رول ماڈل ہیں۔ ہماری خواتین کو چاہیے کہ وہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت طیبہ کا مطالعہ کریں اور اسے اپنانے کی ہر ممکن کوشش بجا لائیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .